• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی لاپروائی، ہزاروں عازمین حج سے محروم ہوگئے

جدہ (شاہدنعیم ) پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے بروقت ادائیگی نہ ہونےُ کی وجہ سے پرائیویٹ حجاج کا کوٹہ 70ہزار سے 13ہزار ہوگیا، ٹریول آپریٹیر ز کو فروری 13ادائیگی کرنا تھی۔ واضح رہے کہ حکومت سعودی عرب کے جانب سے اعلان کر دہ تاریخ کے مطابق پاکستانی پرائیوٹ حجاج جنکی تعداد 77ہزار تھی کم ہو کر 13ہزا ر ہوگئی ہےجبکہ بقیہ سرکاری حجاج جنکی تعداد 80ہزار کے لگ بھگ ہے انکے انتظامات پاکستان کے حج مشن نے کردئے ہیں پاکستانی وزیرحج سردار یوسف کو گزشتہ ماہ جدہ میں سعودی وزارت حج نے یہ بات اجلاس میں بتاد یاتھا۔یہ اقدام گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان پرائیوٹ آپریٹرز کی جانب سے وقت پر ادائیگی نہ کرنے کی روائت کو مد نظر کیا گیا، سعودی وزارت حج نے پاکستان کے علاوہ بھارت ، الجزئر کے حجاج کا کوٹہ بھی عدم ادائیگی و تاخیرکی بناء پر کم کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید