• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، چھوٹے کسانوں کو معیاری بیجوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے چھوٹے کسانوں کے لیے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور معیاری بیجوں کی فراہمی کے جامع منصوبے پر کام شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، سیکریٹری لائیو اسٹاک و فشریز کاظم حسین جتوئی، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد نواز سوھو، ڈی جی پی پی پی اسد زمین، سیکریٹری آئی اینڈ سی عابد سلیم، ایڈیشنل سیکریٹری ادریس احمد کھوسو، ڈپٹی سیکریٹری احمد علی شیخ، ڈی جی واٹر مینجمنٹ ندیم شاہ، ڈی جی ریسرچ ڈاکٹر مظہر کاریو، ڈی جی ایکسٹینشن منیر جمانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی بھٹو اور ، لائیو اسٹاک اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت متعلقہ ماہرین اور افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ میں چھوٹے کسانوں کی تعداد، زمین کی موجودہ صورتحال، پانی کی قلت، اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید