• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کا مسئلہ تقریروں، جلسے، جلوسوں سے حل نہیں ہوگا، عظمیٰ بخاری

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ تقریروں، جلسے ،جلوسوں سے حل نہیں ہوگا، بلوچستان پاکستان کا لازمی حصہ ، اندرونی و بیرونی سازشوں کو ہمیشہ کی طرح ناکام بنایا جائیگا،بانی پی ٹی آئی پہلے دن سے این آر او کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں لیکن کوئی انہیں سننے کو تیار نہیں۔عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات قوم کے مفاد میں نہیں تھے اور مسلم لیگ (ن) ہی ملک میں سرمایہ کاری اور پسے ہوئے طبقات کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید