اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا جاری، .ہفتے کو 3ہزار سے زائد افراد طورخم کے راستے بیدخل کر دیئے گئےپنجاب سے گرفتار 756غیر ملکی طورخم منتقل ، اب تک33ہزار258غیر ملکی افراد کو ملک بدر کیا گیاہے ، رضاکارانہ طور پر آنیوالے غیر ملکی خاندانوں کی لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں قانونی کارروائی ہوئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد خان مہمند کے مطابق ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے، آج 3 ہزار 514 غیر ملکیوں کو طورخم سرحد کے راستے جبری طور پر ملک بدر کیا گیا، 2ہزار 758غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی رضاکارانہ طور پر لنڈیکوتل ٹرانزٹ کیمپ لائے گئے ،پنجاب کے مختلف شہروں سے گرفتار 756 غیر قانونی غیر ملکیوں کو طورخم منتقل کردیا گیا، جمعہ خان ٹرانزٹ کیمپ پشاور سے بھی 59 گرفتار غیر ملکیوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا۔