• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتیں شاہی دربار نہیں‘ کیسز نہیں سن سکتے تو گھر جائیں‘ وزیر قانون

اسلام آباد(این این آئی)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ26ویں آئینی ترمیم کی خوبصورت بات جوڈیشری کا احتساب ہے‘ یہ شاہی دربار نہیں آئینی عدالتیں ہیں‘ اگر کیسز نہیں سن سکتے تو گھر جائیں۔ایک بیان میں اعظم نذیرتارڑنے کہاکہ وکلا کے احتجاج سے دہشت گردی ایکٹ کا کیا تعلق ہے، ایسا تو کبھی مشرف دور میں بھی نہیں ہوا۔انشاء اللّٰہ آئندہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی، میں نے کبھی کسی بار سے بیک ڈور سے حمایت حاصل نہیں کی، میں یہ سمجھتا ہوں حکومت کو کسی بھی بار میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ حکومت کا وکلا کے ساتھ جو معاہدہ ہے اس میں کبھی دھوکا نہیں ہو گا، جوڈیشل کونسل کا خیال میرا نہیں تھا۔

اہم خبریں سے مزید