• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون اور ڈیوائسز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان سے کراچی کے سنگم پر قائم موچکو چیک پوسٹ پر پولیس کی حساس ادارے کے ہمراہ بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون اور ڈیوائسز پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پولیس کے مطابق اسمگلنگ کیلئے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی پکڑی گئی۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسمگل کئے گئے 618 عدد قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے۔گاڑی سے اسمگل شدہ نان پی ٹی اے آئی فونز کو چلانے والی 40عدد ڈیوائسز بھی برآمد ہوئیں۔برآمدہ موبائل فونز میں 109عدد آئی فون اور 509عدد اینڈرائڈ موبائل فون شامل ہیں۔موبائل فونز اور ڈیوائسز بلوچستان کے راستے اسمگل کرکے کراچی پہنچائی جارہی رہی تھیں۔برآمدہ موبائلوں اور ڈیوائسز کی قیمت 50 ملین روپے سے زائد کی بنتی ہے۔ دوران کارروائی اسمگلنگ میں ملوث نور اللہ ولد غلام محمد اور محمد ہاشم ولد محمد فضل کو گرفتار کر لیا گیا۔برآمدہ مال، گاڑی و ملزمان کو مزید کاروائی کے لئے کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید