پشاور ( آن لائن ) پاکستان پیپلز خیبر پختونخواہ کے سابق صدر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ نوجوان وزیر خارجہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی مدبرانہ صلاحیتوں کے بدولت پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکال دیا گیا پاکستان کا نام فناننشل ایکشن ٹاسک فورس ( فیٹف ) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعدملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سمیت ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی رفتار تیز ہونے کے امکانات ہیں اور براہ راست سرمایہ کاری کیساتھ پورٹ فولیو انویسٹمنٹ بھی بڑھے گی اور توقع ہے ملکی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہونگی اور اسٹاک مارکیٹ انڈیکس بہتر ہونا شروع ہوگا