پشاور (جنگ نیوز)تھیلی سیمیا سے بچاؤ کیسے ممکن کے عنوان سے فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں تھیلی سیمیا آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جنیاتی مرض میں مبتلا بچوں کے والدین اور دیگر شرکاء کو تھیلی سیمیا سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر سے اگاہ کرنے سمیت فرسورہ روایات کو ترک کرنے اور شادی سے قبل تھیلی سیمیا ٹیسٹ کی ضرورت پر ذور دیا گیا، چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے خطاب کرتے ہوئے تھیلی سیمیا سے متاثرہ خاندانوں میں کزن میرج کا رواج ترک کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ شادی سے قبل تھیلی سیمیا کا ٹیسٹ وہ واحد رستہ ہے جو ہمیں تھیلی سیمیا سے پاک معاشرے کی تکمیل کی منزل تک پہنچا سکتا ہے، اکثر لوگ جو یہ سوچ کر کہ یہ ہماری خاندانی روایات کے منافی ہے یا لوگ کیا سوچیں گے کہہ کر ٹیسٹ نہیں کراتے تو وہ جان لیں کہ اس کے بغیر ہم تھیلی سیمیا جیسے موروثی مرض سے نجات نہیں پا سکتے، آگاہی تقاریب اور سیمینارز کے انعقاد کا مقصد عوام میں جنیاتی مرض کے حوالے شعور اجاگر کرنا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر فخز زمان نے شرکاء کے سوالوں کے مفصل اور تسلی بخش جوابات بھی دیئے۔