کراچی( نیوز ڈیسک) ایران نے مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کی کوریج کرنے پر جرمنی کے نشریاتی ادارے سمیت دیگرکئی غیر ملکی اداروں پر پابندی عائد کردی ہے، جرمنی کے نشریاتی ادارے کے مطابق ایران نے الزام لگایا ہے غیر ملکی میڈیا کے یہ ادارے مظاہرین کی حوصلہ افزائی کرکے مظاہروں کی شدت میں اضافہ کررہے ہیںایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جن یورپی اداروں اور ان کے کارکنوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں، ان پر ʼدہشت گردی کی حمایت‘ کا الزام ہے۔ ان پابندیوں کے تحت متعلقہ اداروں یا ان کے کارکنوں کا ایران میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور ان کی ایران میں املاک اور اثاثے ضبط کیے جا سکتے ہیں۔