کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر ملک عابد کاکڑ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ، ناہب صدر سریاب جہانزیب مری ،نائب صدرکچلاک سید نصیب اللہ آغا، نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ، جوائنٹ سیکرٹری ملک احمد بلال کاکڑ، فنانس سیکرٹری عبد اللہ شیرانی اور لائبریری سیکرٹری اسداللہ اچکزئی نےجمعرات کو سریاب عدالت کا دورہ کیااس موقع پر وکلاء سے تعارفی اجلاس بھی ہوا جس میں وکلاء نے کابینہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس میں بعض مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے گئےرہنماؤںنے کہا کہ سریاب روڈ پر ڈرامائی تعمیر وترقی کے نام پر عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا گیا ہے پندرہ ماہ سے سریاب روڈ توسیع کے نام پر سڑک توڑ کرچھوڑ دی گئی ہے منصوبہ انتہائی سست روی کا شکار ہے حکومت سریاب روڈ توسیعی کام کو جلد مکمل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔دریں اثناءکوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے سیشن کورٹ کے سامنے فائرنگ واقعے کی مذمت کرتے حکام بالا سے واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ اس وقت پرائیویٹ گن مینوں کے شکنجے میں ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود پرائیویٹ گن مینوں کی جانب سے اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ کاواقعہ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے حکومت ہائیکورٹ کے احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے کچہری اور سیشن کورٹ کے سامنے پرائیویٹ گن مینوں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا۔