لاہور(خبرنگار)اردوسائنس بورڈ کے قیام کے60سال مکمل ہونے پر بورڈ میں تقریب کااہتمام کیاگیا۔ تقریب کی صدارت سابق ڈائریکٹر جنرل اردوسائنس بورڈ امجد اسلام امجدنے کی۔ اس موقع پر پروفیسر اورنٹیل کالج پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ضیاء الحسن مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے عاصم حسنین، ڈاکٹر اجمل رحیم، ڈاکٹر طارق ریاض خان، ڈاکٹر جمیل احمد اور زبیر وحید بٹ نے اظہار خیال کیا۔