• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، 7 نئے تھانوں کے قیام کی منظوری

لاہور ( اپنے نامہ نگارسے، جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 28 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سید عاشق حسین کرمانی اور بلال اکبر خان نے شرکت کی ، صوبائی وزیر قانون محمد صہیب احمد بھرتھ وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنانے ، پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ کابینہ کمیٹی نے مختلف اضلاع میں 7 نئے تھانوں کے قیام کی منظوری بھی دی۔ کابینہ کمیٹی کی جانب سے خضدار میں معصوم بچوں کی سکول بس پر دہشتگردوں کے بذدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
لاہور سے مزید