لاہور(خبرنگار) محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام حضرت داتاگنج بخشؒ کے مزار پر جامعہ ہجویریہ کی تقریب ”آغاز اسباق تقسیم اسناد و اسکالرشپ“ ہوئی ، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے کہا کہ حکومت نے مدرسہ ایجوکیشن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کردیا۔ ، خطیب داتاؒ دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، مفتی محمد صدیق ہزاروی اوردیگر علماء نے کہا کہ قوموں کا عروج علم کی ترقی میں مضمر ہے، محمد حسیب، محمد وقاص، حماد علی ظفر، احمد امین، سدید الدین سمیت دیگر میں اسناد تقسیم کیں ۔