• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندر، ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، 8 علاقوں میں لوٹ مار

لاہور(کرائم رپورٹر سے)سندر میں ناکہ پر پولیس نے 3مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، ان کا ایک ساتھی ناصراپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا، جبکہ اس کے ساتھی فرارہوگئے ،انگا منڈی میں ڈاکوؤں نے غلام علی اور فیملی سے3لاکھ 42ہزار و زیورات، سمن آباد میں ارشد خان کی فیملی سے2لاکھ 88ہزار ، زیورات ، فیصل ٹاؤن میں افضل سے2لاکھ70ہزار ،گلشن راوی میں پرویز سے 1لاکھ 55ہزار ،ستوکتلہ میں خاور حسین کے گھرسے 1لاکھ 46ہزار، ڈیفنس اے سے وسیم سے55ہزار اور موبائل فون ،اقبال ٹاون میں نصر اللہ کی دوکان سے45ہزار ،شمالی چھاونی سے شہباز سے30ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فیصل ٹاون میں حماد اصغر اور جنوبی چھاونی سے زبیر کی گاڑیاں اور شادباغ سےتنویر،ریس کورس سے شبیراور مستی گیٹ سےسہیل کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔
لاہور سے مزید