لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے منشیات کے عادی و زیادتی کا شکار، گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44 بچے بازیاب کروا لئے۔ ان بچوں کو والدین کے حوالے کرنے کی تقریب سی پی اومیں ہوئی ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مہمان خصوصی تھے۔ مزید برآ ں صوبہ بھر میں پنجاب پولیس نے عید الاضحٰی کی آمد کے پیش نظر مویشی منڈیوں کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔