لاہور(خبرنگار) داتا دربار کے فنڈز میں کروڑوں روپے مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، داتا دربار کے فنڈز میں تین سال کے دوران کم وبیش چھیاسی کروڑ روپے کی مالی ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، اس حوالے سے فنڈز میں سے 31 دفعہ رقوم نکلوانے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی بے ضابطگیوں کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق محکمہ اوقاف نے فنڈز نکلوانے اور استعمال ہونے کے ووچرز فراہم نہیں کئے، ریکارڈ کی عدم فراہمی اوقاف انتظامیہ کی نااہلی اور بے ضابطگیوں کو چھپانے کا اعتراف ہے، دستاویزات میں ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔