• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکری جاتے ہی ٹوئٹر کے بھارتی CEO کا مذاق اُڑایا جانے لگا

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

بھارتی نژاد امریکی پارگ اگروال کی نوکری جاتے ہی بھارتیوں نے ان کا مذاق بنانا شروع کردیا۔

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی آج سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا تھا، جس کے بعد سے ٹوئٹر پر پارگ اگروال کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔

پارگ اگروال کو نوکری سے فارغ کیے جانے سے متعلق ایک بھارتی شہری نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ فلم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نوکری کی حفاظت صرف سرکاری ملازمتوں میں ہوتی ہے چاہے آپ ایک بہت بڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سی ای او ہوں۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر مٹھائی کی دکان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پارگ اگروال نے ٹوئٹر ہیڈکوارٹر کے سامنے دکان کھول لی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے ایلون مسک اور پارگ اگروال سے متعلق بالی ووڈ کی مزاحیہ فلم کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

یہی نہیں اس معاملے پر ہالی ووڈ فلموں کو بھی استعمال کیا گیا، جہاں ایلون مسک کو ایک مشہور کردار کے طور پر دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید