اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، ر انا ثناء سر بر اہ، ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول،میاں افتخار، اسعد محمود شامل،ذ رائع کےمطا بق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سر بر اہی میں کمیٹی میں 9 ارکان شامل کئے گئے ہیں ،کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے قائم کی گئی ہے ،کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق‘ مریم اورنگزیب ، پیپلز پارٹی سے قمر زمان کائرہ ،ایم کیو ایم کے خالد مقبول ،اے این پی کے میاں افتخار اور جے یو آئی ف کے مولانا اسعد محمود شامل کئے گئے ہیں ۔