• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط بیانی کرکے رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے، لاہور ہائی کورٹ DG اینٹی کرپشن پر برہم

لاہور (نمائندہ جنگ) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے، چالان پیش ہوجائے تو پھر مقدمہ سے نام نہیں نکالا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وزیرداخلہ کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست نمٹا دی۔دوران سماعت عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور پر شدید اظہار برہمی کیا اور کہا کہ غلط بیانی کر کے رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے،آپ کا ادارہ سیاسی آلہ کاربن چکا ہے، ایک آتا ہے مقدمہ بناتا ہے، دوسرا کوئی آتا ہے مقدمہ خارج کرتا ہے، آپ نے رانا ثناء اللہ کے خلاف غلط بیانی کر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے۔عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایف آئی آر براہ راست رانا ثناء اللہ پر تھی یا سورس رپورٹ پر؟، ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے بتایا کہ سورس رپورٹ پر ایف آئی آر کی گئی۔عدالت نے کہا کہ کس نے اس سورس رپورٹ پر کارروائی کی؟، کیا مونس الہٰی کا فیصلہ نہیں ہوا ہائی کورٹ میں، ہمیں اس کو فالو کرنا ہے، نوٹس جو اینٹی کرپشن نے کیا اس پر کارروائی کرتا تو آپ کو پتا چلتا، آپ کیسے ڈی جی رہ سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید