کراچی (جنگ نیوز ) جیو ٹیلی ویژن کے شائقین کیلئے بدھ سے شروع ہونے والی ہے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی نئی ڈرامہ سیریل ”بہکاوے“۔ اس ڈرامے کی کہانی ثمرہ بخاری کے قلم کا شاہکار ہے۔ ”گھر کے آنگن میں وفا کو بے مول کرکے بازار سے خواہشات تو خریدی جاسکتی ہیں لیکن وفا نہیں“ ایسے ہی چھبتے موضوع کو اسد جبل کی ہدایات میں عکس بند کیا گیا ہے۔ ڈرامے کی اسٹار کاسٹ میں فرحان علی آغا، ساجدہ سید، نیر اعجاز، جاناں حسین، کامران جیلانی، اُسامہ طاہر، خوشی ماہین، رباب رشید، سمیع خان جونیئر، دیا رحمان، عائشہ گل، ماریہ رضوی، حنا جاوید، اکبر اسلام اور دیگر شامل ہیں۔ زینت اور زبیر کی زندگی میں آئی ”ستارہ“ اپنے نام کی طرح زبیر کے حواس پر چھا جاتی ہے۔ یشما گل کا یہ کردار حبا علی خان اور یاسر نواز کے بیچ کیسے بڑھائے گا خلیج؟۔ یہ تمام احوال ناظرین اس سیریل میں ملاحظہ کریں گے۔