اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18 کے46 افسران کو گریڈ 19 میں عارضی بنیادوں پر ترقی دے دی جبکہ وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 18 کے 8 افسران کو گریڈ 19 میں عارضی طور پر ترقی دے دی ۔ یہ ترقی ڈی ٹی ایل اسامیوں کے تحت کی گئی ہے اور اصل عہدوں کے افسران کی واپسی پر مذکورہ افسران کو دوبارہ ان کے پرانے عہدوں پر واپس بھیجا جا سکتا ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں وحید انور آبرو، ثاقب الرحمان، سید اطرت حسین، سعیمہ زیب بٹ، امانت خان، محمد فیضان بدر، محمد عاصم اعوان اور سید محمد رضا نقوی شامل ہیں۔