بہاولپور(پ ر)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی ایران (سیستان) میں دہشت گردی کا نشانہ بنے والے بہاولپور کے شہدا کے گھر آمد ۔مہراب والا میں خالد شہید اور چکی موڑ پر جمشید شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہکیا کہ شہید ہونے والوں کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے ادا کیا جائے۔انہوں نےمتاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہارکیا اور فاتحہ خوانی کی ۔