اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد)دوحہ میں منعقدہ انٹرنیشنل فیسلیٹیشن کانفرنس 2025کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں آئی سی اے او کے سیکرٹری جنرل جوان کارلوس سالازار نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی سی اے اے نادر شفیع دار کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے وفد کی قیادت ڈی جی پی سی اے اے نادر شفیع دار نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی و فیسلیٹیشن ایئر کموڈور (ر) شاہد قادری اور ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل چوہان بھی شامل تھے۔ ملاقات میں آئی سی اے او کے سینئر عہدیدار ڈائریکٹر کیپیسٹی ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن بیورو جارج ورگاس، ڈائریکٹر لیگل بیورو مائیکل گل اور ایشیا پیسفک کے ریجنل ڈائریکٹر تاؤ ما بھی شریک تھے۔