• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ٹی وی چینلز پر ڈراموں و اشتہارات کی جانچ پڑتال، ان ہاؤس کمیٹی بنے گی

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ٹی وی چینلز پر ڈراموں اور اشتہارات کے مواد کی چیکنگ کیلئے سرکاری سنسر بورڈ بنانے کی تجویز ختم ،ان ہاؤس کمیٹی بنے گی جس میں پی بی اے ،پروڈیوسرز اور اشتہارات کمپنیوں کے نمائندے شامل ہوں گے ، ان ہاؤس کمیٹی ٹی وی چینلز پر ڈراموں اور اشتہارات کے مواد کی جانچ پڑتال کرے گی یہ فیصلہ منگل کو اطلاعات و نشریات پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ، ذیلی کمیٹی قابل اعتراض مواد کی تشہیر روکنے کے معاملے پر قائم کی گئی تھی ، جس کی سربراہی مہتاب اکبر راشدی نے کی ، 4 رکنی ذیلی کمیٹی میں شرمیلا فاروقی ،محمد مقدار علی خان ، کرن عمران ڈار شامل تھیں ۔ذیلی کمیٹی کے سامنے تجویز پیش ہو ئی کہ نجی ٹی وی چینلز ڈراموں اور اشتہارات کیلئے الگ سنسر بورڈ قائم کیا جائے جو سرکاری نگرانی میں کام کرے ، تاہم تفصیلی بحث کے بعد سرکاری سنسر بورڈ کی تجویز ختم اور طے ہو اکہ نجی چینلز اپنا ان ہاؤس انفراسٹریکچر بنائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید