• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے عمران کو اپنے ڈاکٹرز سے طبی معائنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (ایجنسیاں) اسلام آباد کی ایک عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 2 درخواستیں منظورکرتے ہوئے انکی اپنے بچوں سے فون پر بات کرانے اوراپنے ڈاکٹر سے طبی معائنہ کروانے کا حکم دیدیا۔ اسکے علاوہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔ اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 2 متفرق درخواستوں پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید