• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024 میں پاکستان بھر میں بچوں پر جنسی زیادتی و تشدد کے 7608 واقعات

اسلام آباد (ایوب ناصر) سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان بھر میں بچوں پر جنسی زیادتی و تشدد کے 7608واقعات رپورٹ ہوئے جو یومیہ اوسطاً 21مقدمات بنتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کے واقعات کے باوجود زیادہ تر کیٹیگریز میں سزا کی شرح 1فیصد سے بھی کم رہی۔ رپورٹ میں سال 2024میں پاکستان میں بچوں پر جنسی زیادتی و تشدد کے واقعات کا تجزیاتی مطالعہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بچوں کے خلاف جرائم جیسے جسمانی اور جنسی تشدد، اغوا، بچوں کی سوداگری، کم عمری کی شادی اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے صوبائی اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں۔ ایس ایس ڈی او نے یہ تمام ڈیٹا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ (RTI) کے ذریعے سے حاصل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2024میں پاکستان بھر میں جنسی زیادتی کے 2954، اغوا کے 2437، جسمانی تشدد کے 683، بچوں کی سوداگری کے 586، چائلڈ لیبر کے 895اور کم عمری کی شادی کے 53 واقعات رپورٹ ہوئے۔ لیکن ان میں سزا کی شرح نہایت مایوس کن رہی۔
اہم خبریں سے مزید