اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 18 کے چار افسران کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 19 میں ترقی دے دی۔ ترقی پانے والے افسران میں محمد ابراہیم، جہانزیب عباسی، محمد آفتاب اور زینب محمود شامل ہیں۔ ان افسران کی ترقی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ۔ وہ افسران جو اس وقت پرفارمنس الاؤنس حاصل کر رہے ہیں، وہ ترقی کے بعد بھی یہ الاؤنس حاصل کرتے رہیں گے۔