پشاور(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے شہر پاراچنار کے تاجروں نے سیکورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث پاراچنار-تھل روڈ کی کئی ماہ سے بندش کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور شہر کو جانے والی واحد سڑک کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر کی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز احتجاجا بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔