لندن(پ ر)سولجر آف پاکستان یوکے، کے صدر چوہدر ی شہزاد اور جنرل سیکرٹری خواجہ سرمد نےتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی کےخلاف ایک مذمتی بیان جاری کیاہے جس کی وجہ عمران خان نیازی کا وہ بیان ہے جو انہوںنے اپنےفلاپ مارچ کے باعث ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹینرپرکھڑے ہوکر عمران نیازی نےپاکستان کی شان ڈی جی آئی ایس آئی کو مخاطب کرکےاپنے آقا بھارت کو خوش کرنے کی کوشش کی جس کےبعد سارا دن بھارتی میڈیا میں اس چیز کے چرچے رہے۔ چوہدری شہزاد اور خواجہ سرمد نےعمران نیازی کو ہوش کےناخن لینےکامشورہ دیااور کہاکہ پاک آرمی کا ہر ادارہ اورعہدیدار پاکستان کی آن، بان اورشان ہے، پاکستان کا ہر بچہ، جوان اوربوڑھا مرد ہویاعورت اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاک فوج پاکستان کے دشمنوں کےلئے دہشت کی علامت ہےاگرکسی نے بھی اس کی طرف انگلی اٹھائی توپاکستان کےعوام اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔ مزید یہ کہ عمران نیازی جوایک پیدائشی جھوٹا ثابت ہو چکاہے اور جتنے بھی وعدے اس نے الیکشن سےپہلے عوام سے کئےتھےان میں سے کوئی وعدہ بھی اس نےپورا نہیںکیا۔ پاکستان کوتوتباہی کے راستے پر ڈالاہی سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کو تنہاکرنے کی سازش کی اور اب جب پاکستانی عوام یہ سب جان چکے ہیں توپاکستان کےاداروں کے خلاف سازشیںشروع کر دیں۔ چوہدری شہزاداور خواجہ سرمد نے عمران نیازی کو متنبہ کیاہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی تو دور کی بات آئندہ اگر تم نے کنٹینر پرکھڑےہوکرپاک فوج کے کسی سپاہی کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی توپاکستانی عوام خود تم سےنمٹ لیں گے۔