کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان نے انکم ٹیکس آرڈینس 2001کے تحت ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے افسران ڈاکٹر عبدالطیف میاں اورڈاکٹر شاہ خان کو اپیلنٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کا ممبر نامزد کیا ہے ،وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق ان کی تقرری گریڈ21 میں3سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر ہو گی ، ڈاکر عبدالطیف میاں اےٹی آئی آر( ATIR) کراچی بینچ 3 کے ممبر ہو نگے جبکہ شاہ خان اے ٹی آئی آر پشاور بینچ کے ممبر ہونگے۔