فیصل آباد (شہباز احمد) فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری شفیق انجم نے کہا ہے کہ حکومت نے گندم خریدنے سے انکار کرکے ایک بار پھر کسان کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔گندم 2200 روپے من میں فروخت ہونے سے کسان کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوں گے فلور ملز مالکان گزشتہ سال بھاری نقصان کے باعث گندم خریدنے کی سکت سے محروم ہو چکے ، فصل کی کٹائی کے بعد جیسے جیسے گندم مارکیٹ میں آ رہی ہے اس کا ریٹ گرتا جا رہا ہے۔ ماضی میں وفاقی حکومت کی طرف سے پاسکو اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے محکمہ خوراک کی جانب سے خریداری کے باعث مارکیٹ میں گندم کا ریٹ مستحکم رہتا تھا۔ تاہم اس سال وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے گندم کی خریداری سے بالکل ہی ہاتھ کھینچ لیا ہے جس کی وجہ سے گندم کا ریٹ گزشتہ سال سے بھی کم ہو گیا ہے۔