• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ڈاکوؤں نے غیر ملکی مہمان اور اوورسیز پاکستانیوں کو ڈکیتی کا نشانہ بنانا شروع کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوئوں نے غیر ملکی مہمان اور اوورسیز پاکستانیوں کو ڈکیتی کا نشانہ شروع کردیا ہے، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے معاونین میں شامل مہمانوں کو ایئرپورٹ سے ناظم آباد اور گلبہار کے درمیان راستے میں لوٹ لیا گیا۔ گلبہار میں ترکیہ سے آئے محمد عبید اور ان کی فیملی سے 12 لاکھ نقدی، قیمتی سامان اور دستاویزات چھین لی گئیں، جبکہ ناظم آباد نمبر 1 میں مانچسٹر (یو کے) سے آئے اوورسیز پاکستانی حاجی شریف پرویز اور ان کی اہلیہ کو مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان نزیر ناصر کے مطابق دونوں وارداتوں میں مجموعی طور پر 16 لاکھ روپے سے زائد نقدی، موبائل فونز، قیمتی اشیاء اور اہم سفری و شناختی دستاویزات لوٹی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید