کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بیرونی ادائیگیوں کے باعث ایک ہفتے میں زر مبادلہ ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو گئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زر مبادلہ ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی سے 10 ارب 57 کروڑ 24 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔