• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن‘ PP کے یوسی چیئرمین کو دفتر میں گھس کر قتل کر دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون میں مسلح ملزمان نےیوسی آفس میں گھس کر پیپلز پارٹی کے یو سی چیئر مین کو قتل کردیا‘ ،پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور اور 9 ایم ایم پستول کے خولز برآمد کرکے فرانزک کے لئے ارسال کردیئے ہیں‘ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی‘تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون گلشن ضیا ء یو سی 1 میں مسلح ملزمان نے یوسی چیئر مین 32سالہ عامر ولد عبدالکلام کے آفس میں گھس کر اسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے‘ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار عنایت اللہ مروت نے بتایا ہےکہ مقتول جمعرات کو گھر نما اپنے دفتر میں دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا‘موٹر سائیکل پر سوار 3مسلح افرادآئے جن میں سے 2 ملزمان دفتر میں داخل ہوئے اور ایک باہر موٹر سائیکل پر انتظار کرتا رہا۔
اہم خبریں سے مزید