اسلام آباد(طاہر خلیل )خواتین کے جائیداد کے حقوق کے مؤثر نفاذ اور فوری انصاف کی ایک قابلِ ذکر مثال میں، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے "خواتین کے جائیداد کے حقوق کے نفاذ کا ایکٹ 2020" کے تحت ایک کیس کامیابی سے حل کر لیا، جس کے نتیجے میں فہمیدہ بی بی کو ان کی زمین واپس دلا دی گئی جائیداد پر قبضہ ختم کر انے میں پولیس کی مزاحمت کے سامنا کرنا پڑا۔ اعلامیہ کے مطابق فہمیدہ بی بی نے شکایت درج کروائی تھی کہ نیلور گاؤں، اسلام آباد میں واقع ان کی ملکیتی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا۔ زمین قانونی طور پر ان کے نام منتقل ہو چکی تھی اور وہ اس کی جائز مالک تھیں لیکن مقامی پولیس کی سطح پر بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔