• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، ریلوے ٹریک پر چلتی ٹرین کے قریب ”ٹک ٹاک“ بنانے کی کوشش کے دوران 2 طالبات ہلاک

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ،آٹو بھان روڈ ریلوے ٹریک پر چلتی ٹرین کے قریب ”ٹک ٹاک“ بنانے کی کوشش کے دوران 2طالبات موقع پر ہلاک جبکہ ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جی او آر تھانے کی حدود بابن شاہ کالونی کے قریب جمعرات کو مین ریلوے ٹریک پر ”ٹک ٹاک“بنانے کی کوشش کے دوران قریب ہی واقع پرائیویٹ کالج و انسٹیٹیوٹ کی دو طالبات موقع پر ہلاک اورایک طالبہ شدید زخمی ہوئی تھی۔ حادثہ کراچی ایکسپریس کی زد میں آنے کے باعث پیش آیا ۔ایس ایچ او جی او آر امتیاز لاڑک نے میڈیا کے رابطہ پر بتایا کہ ہلاک ہونے والی طالبات 25سالہ سونی دختر کشن مسیح‘26سالہ رشنا بنت محمد قاسم سکنہ علی آباد ہالاناکہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید