• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ایئر کی جدہ اسلام آباد کی پرواز کو مدینہ میں اتار لیا گیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز نامعلوم وجوہات کی بنا پر مدینہ میں اتار لی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز پی ایف 719مقامی وقت کے مطابق جدہ سے اسلام اباد کے لیے دن 11بجکر 8منٹ پر روانہ ہوئی۔ روانگی کے 35بعد پرواز کو اچانک واپس مدینہ کی طرف موڑ دیا گیا۔ مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد طیارے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک کھڑا رہا اور پھر اسلام اباد کے لیے روانہ کیا گیا۔ طیارے کو مدینہ اتارنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔
اہم خبریں سے مزید