• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی ترقی کیلئے شپنگ کمپنیاں ہفتہ کو بھی دفاتر کھلے رکھیں، خرم اعجاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز، لاجسٹکس، سپلائی چین ایکسپرٹ اور کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر خرم اعجاز نے کہا ہے کہ شپنگ کمپنیاں وزیر اعظم کی ہدایت کو نظر انداز نہ کریں اور معیشت کی ترقی کیلئے ہفتہ کو بھی دفاتر کھلے رکھیں،پیداواری لاگت میں کمی اور معاشی ترقی کے لیے شپنگ کمپنیوں کا ہفتے میں 6 دن کام ضروری ہے ،انہوں نے تمام شپنگ کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ ہفتہ کو دفاتر کھلے رکھ کر وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد جاری رکھیں کیونکہ اس کی یکساں تعمیل تجارتی عمل کی روانی، شفافیت اور لاگت میں کمی کے لیے ناگزیر ہے۔بعض شپنگ کمپنیوں کا ہفتے کو دفاتر بند کرنا وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے برخلاف ہے، خرم اعجاز نے ان تمام نمایاں شپنگ کمپنیوں کی تعریف کی ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ہفتہ کے روز اپنے دفاتر کھلے رکھ کر کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہیں کیونکہ اس مثبت فیصلے سے ایک جانب ڈیلیوری میں تاخیر کم ہو ئی ہے دوسری جانب ڈیمریج اور کنٹینر کرائے کے اخراجات بھی کم ہوئے ہیں جس سے کاروباری برادری کو بڑا ریلف ملا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اس اقدام پر عمل درآمد نہ صرف پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظہر ہے بلکہ یہ قومی معیشت کی بہتری اور تاجر برادری کے مفاد میں بھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام کمپنیاں قومی مفاد میں وزیراعظم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہفتہ کو کام جاری رکھیں گی۔
اہم خبریں سے مزید