• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے سکندر گوٹھ سے گمشدہ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سپر ہائی وے سکندر گوٹھ سے گمشدہ بچی سویرا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، پولیس سرجن کے مطابق بچی سے جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ مزید وضاحت کیمیائی تجزیاتی رپورٹس آنے کے بعد ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں سویرا کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی اور ایک روز بعد بدھ کو بچی کی لاش رہائشی لیاقت آباد گجر نالے سے ملی۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں،سویرا کی المناک موت پر لواحقین غم و غصہ کا شکار ہیں۔ والدین کہتے ہیں بچی کی بروقت تلاش کے لئے اقدامات ہوجاتے تو شاید یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔پولیس نے سویرا کے رہائشی علاقے سکندر گوٹھ کی مختلف گلیوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجزبھی حاصل کرلی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید