کراچی (اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے جاری بیان کے ذریعے عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی زدہ رزلٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی کینالز بنانے اور زمینیں غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف 19 اپریل ہفتہ کے دن حیدرآباد پونم پمپ سے احتجاجی ریلی حیدرآباد گیٹ تک نکالی جائے گی جہاں ایک شاندار جلسہ منقعد ہوگا عمر کوٹ میں جعلی ضمنی انتخابات ، زرداری لیگ کا سندھ کا پانی بیچنے اور پولیس کی سرپرستی میں کیے گئے دھاندلی کا جواب عوام زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے کینال نکالنے کے حامیوں کوحیدرآباد میں دیگا انہوں نے کہا کہ آج عمرکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سندھ حکومت اور زرداری لیگ نے دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیں ہیں ۔ پہلے دن سے ہمارے امیدوار لالچند مالھی نے پریس کانفرنس کے ذریعے سے الیکشن کمیشن اور دیگر اعلی حکام تک جن خدشات کا اظہار کیا تھا ، وہ تمام درست ثابت ہوئے ۔