کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے نائب وزیراعظم الیکساندر نوواک نے توقع ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ایران روس کی زیر قیادت یورو ایشن اکنامک یونین (ای ای یو) میں شامل ہو جائے گا، جس کا مطلب ہے کہ ایران روس کی زیر قیادت آزادانہ تجارت کے زون کا رکن بن جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، الیکساندر نوواک نے کہا کہ دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور ہم یونین کے رکن ملکوں میں بھی باہمی تجارت کے حوالے سے رکاوٹیں دور کرنے پر غور کر رہے ہیں۔