اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے اللہ والا چوک میں فائرنگ کے واقعہ اور سوچ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم ، مجھ پر، ادارے پر الزامات بلاجواز،تحقیقات میں مددکیلئے تیارہیں، ملزم کا اعترافی بیان لیک ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مستعفی ہونا چاہیے ،تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے، حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی صاف اور شفاف تحقیقات کیلئے سینئر افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ، فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری، اعترافی بیان کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے وزیراعظم ، مجھ پر اور ادارے پر الزامات بلاجواز ہیں۔، سکیورٹی ناقص ہونے اور ملزم کا اعترافی بیان لیک ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مستعفی ہونا چاہئے ، اگر ہر وقت تشدد کی فصل بوئیں گے ، مارنے کی باتیں کریں گے تو تشدد اور نفرت کا بیانیہ بار آور ہوگا، آپ یہ مت سمجھیں کہ اس کا نشانہ صرف مخالف بنیں گے بلکہ آپ خود بھی اسکا نشانہ بنیں گے ، ایک ادارہ جو سیاسی طور پر آپ کے کام نہیں آرہا ، ،دوبارہ برسراقتدار لانے سےانکار کیا اور آپ کی سیاسی خواہشات کو پورا کرنے سے معذرت کر دی ہے تو ہر معاملے میں اسے کیوں گھسیٹ رہے ہیں، وہ ادارہ اس ملک کی بقا، دفاع ، سرحدوں کا محافظ ہے ، اس ادارے کیخلاف ایسی مہم جوئی کر رہے ہیں جو دشمن ملک کو پسند آرہی ہیں ۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تےہوئے رانا ثنا نے کہا کہ وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات کیلئے جو بھی مدد درکار ہو گی وفاق اس کیلئے تیار ہے۔