• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پر حملہ، پی ٹی آئی کا وزیراعظم، وزیر داخلہ اور سینئر فوجی افسر پر الزام

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے عمران خان کو یقین ہے کہ حملہ وزیراعظم شہباز شریف ،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک سینئر فوجی افسر نے کرایا اگر ان تینوں کو عہدوں سے نہ ہٹایا گیا تو ملک گیر احتجاج ہو گا، میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ آئی جی کو درخواست دے رہے ہیں تینوں شخصیات کیخلاف ایف آئی آر کٹے گی،میاں اسلم اقبال کے ہمراہ ویڈیو بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سکیورٹی خطرات سے متعلق خبریں آنے پر دو روز قبل میری عمران خان سے بات ہوئی عمران خان نے مجھے کہا کہ ہم جہاد کیلئے نکل چکے ہیں ، ہمیں اللہ پر معاملہ چھوڑ دینا چاہئے اور وہی ہماری حفاظت کریگا، ، مجھے پہلے سے اطلاعات موصول ہو رہی تھیں اس بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ یہ قاتلانہ حملہ تینوں نے کرایا ، مطالبہ ہے کہ ان تینوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ملک گیر احتجاج ہو گا ، پاکستان ان تین لوگوں کیساتھ نہیں چل سکتا۔
اہم خبریں سے مزید