اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں عمران خان کے کنٹینر پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پید اشدہ صورتحال پر غور کیاگیا۔ ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم نے پارٹی رفقاء سے لگائے گئے الزامات پر حکومتی حکمت عملی وضع کرنے کیلئے صلاح مشورہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحق ٰ ڈار ‘ایاز صادق ‘ خرم دستگیر‘خواجہ آصف ‘ مریم اورنگزیب ‘ رانا ثنا ء اللہ اور عطا تارڑ نے شرکت کی۔