• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دی یونیورسٹی آف لاہور میں چھٹی انٹرنیشنل کانفرنس

لاہور(پ ر)دی یونیورسٹی آف لاہور میںیو سی ایم ڈی کے زیر اہتمام چھٹی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آن ہیلتھ پروفیشنزایجوکیشن کی جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اویس رؤف عزیر رؤف ، ڈاکٹر محمد اشرف ، پروفیسر ڈاکٹر مہوش عروج ، شاہد محمود ملک ، شہناز رؤف ، عمارہ اویس سمیت مختلف پرائیویٹ و سرکاری میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز کے پرنسپلز ، وائس چانسلرز ، ملکی و غیر ملکی سپیکرز سمیت سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انٹرنیشنل کانفرنس کے لیے یو سی ایم ڈی نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز،کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی،بقائی یونیورسٹی،آغاخان یونیورسٹی،بولان یونیورسٹی،رفاہ یونیورسٹی،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی،سپیریئریونیورسٹی، امیر الدین میڈیکل کالج ،شالامار میڈیکل کالج ،سہارا میڈیکل کالج سمیت دیگر کالجز کے ساتھ اشتراک کیا تھا ۔
لاہور سے مزید