لاہور(خصوصی نمائندہ)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ گزشتہ3 سالوں میں مقامی سطح پر آرگینک خوراک اور مصنوعات کے استعمال میں 40فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے ،ہمارا اصل مقصد ملک کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ اس کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے جس کیلئے حکومتی سرپرستی نا گزیر ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحت کے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل سے پاک خوراک کا استعمال بیماریوں کے خطرات میں 30 فیصد کمی کر سکتا ہے۔