• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(کرائم رپورٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کے تحت متعدد ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کو نئی تعیناتیاں دی گئی ہیں۔رانا وقاص اشرف کو لٹن روڈ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن , سب انسپکٹر محمد خرم کو میو ہسپتال سے انچارج چوکی لکھوکی،سب انسپکٹر عمران چٹھہ شاد باغ سے انچارج چوکی میو اسپتال،عرفان گجر کو نولکھا سے تبدیل کر کے ایس ایچ او مغلپورہ ,محمد نعمان کو چوکی انچارج سگیاں سے ایس ایچ او نولکھا ۔ سب انسپکٹر انتظار علی انچارج چوکی لکھوکی سے ایس ایچ او لٹن روڈ، سب انسپکٹر رضوان غفار انچارج چوکی گلدشت ٹاؤن سے سگیاں ، خرم اقبال انچارج چوکی میو ہسپتال سے چوکی لکھوکی، سب انسپکٹر عبدالرشید انچارج چوکی چلڈرن ہسپتال سے گلدشت ٹاؤن، ادریس تھانہ رائیونڈ جنرل ڈیوٹی سے انچارج چوکی ٹھوکر نیاز بیگ ، تنویر عمر کو چوکی ٹھوکر نیاز بیگ سے چلڈرن ہسپتال اور سب انسپکٹر عمران اسلم تھانہ شاد باغ سے چوکی میو ہسپتال تعینات کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید