لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے ہمراہ اندرون لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،صوبائی وزیر بلال یاسین نے ایل ڈبلیو ایم سی کے عید اسپیشل کیمپس کا بھی افتتاح کیااس موقع پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ اپنے علاقوں کی صفائی اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔