لاہور (کرائم رپورٹرسے) کاہنہ کے علاقے کنکر گاؤں میں 76 سالہ شخص مختیار کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فرانزک ٹیم کے مدد سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔