• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی فضائی حدود سے گزرنا سُپرمین کو مہنگا پڑگیا

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

ہالی ووڈ فلموں میں لوگوں کی مدد کرنے والے کریکٹر سُپرمین کو خود اپنی جان بچانے کے لیے ہی مدد لینی پڑ گئی۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہوا کے خراب معیار اور فضائی آلودگی سے تنگ لوگوں نے اس مسئلے پر حکام کی توجہ دلانے کے لیے مزاحیہ میمز بنانا شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں دھند اور آلودہ ہوا کی وجہ سے کچھ اسکولوں کو بند بھی کردیا گیا ہے۔

ایک اکاؤنٹ سے ٹوئٹر پر مزاحیہ جملے کے ساتھ دلچسپ تصویر شیئر کی گئی ، لکھا گیا کہ سپرمین کی دہلی میں 10منٹ تک اڑنے کے بعد کی حالت۔

اس کے علاوہ دیگر کئی اکاؤنٹس سے بھی بالی ووڈ فلموں کی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں نے دہلی کی فضائی آلودگی کو بیان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج سے شہر کے پرائمری اسکولز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت کے 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج دہلی میں ہوا کا معیار گزشتہ دنوں سے زیادہ خراب رہا اور شہر کا ایئر انڈیکس 431 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث ہوا کا معیار مسلسل خراب ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ دنوں کے دوران فضائی آلودگی کے مزید بدتر ہونے کا امکان ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید